اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 314.00 زندہ مرغی
  • 455.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.72 قیمت فروخت : 906.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248000 دس گرام : 212600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227332 دس گرام : 194882
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3055 دس گرام : 2622
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اووربلنگ پر پکڑ دھکڑ کا خوف، لیسکو افسران اور عملے کی غیر اعلانیہ ہڑتال

29 Apr 2024
29 Apr 2024

(لاہور نیوز) اووربلنگ پر پکڑ دھکڑ کے ڈر سے لیسکو افسران اور عملے کی غیر اعلانیہ ہڑتال جاری ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائیوں کے  خوف سے لیسکو دفاتر میں  امور کئی روز سے ٹھپ پڑے ہیں۔

ایف آئی اے کے چھاپوں کے ڈر سے لیسکو دفاتر خالی نظر آنے لگے، نئے کنکشنز، میٹرز کی تبدیلی سمیت دیگر کام 17 روز سے ٹھپ پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق افسران اور عملے کے نہ ہونے سے بجلی بلوں کی تیاری اور ترسیل میں بھی تاخیر کا خدشہ ہے، لیسکو کا عملہ بھی حاضری لگا کر دفاتر سے غائب ہو جاتا ہے۔

صارفین بل اور بجلی ٹھیک کرانے کے لئے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے