اپ ڈیٹس
  • 258.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.70 قیمت فروخت : 300.24
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.86 قیمت فروخت : 348.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.26 قیمت فروخت : 183.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.97 قیمت فروخت : 203.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2936 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے : وزیراعظم

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم میں صحت کے شعبے میں تفریق کے خاتمے سے متعلق موضوع پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2003 میں  جب میں سعودی عرب میں  تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟ ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔

شہبازشریف نے کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر مساوی رویہ دیکھا گیا ، موسمیاتی تبدیلی نے کرہ ارض کے نقشے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونیوالے ملکوں میں سرفہرست ہے ، 2022 میں آنیوالے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں لوگوں کی بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے پڑے ، میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلی پنجاب کے طور پر ہیپا ٹائٹس کے علاج کیلئے سہولیات فراہم کیں ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، مجھے تب ڈینگی کے بارے میں نہیں پتا تھا، صبح سے رات تک ہم ماہرین کے ساتھ اجلاس کرتے تھے، وہ ایک چیلنج تھا، میں نے ایئر کرافٹس کےذریعے مشینیں ہسپتال پہنچوائیں اور اس طرح ہم نے ڈینگی کیلئے مربوط اقدامات کیے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پولیوکے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری ہیں، بل گیٹس کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تعاون قابل ستائش ہے۔ 

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر سے بھی ملاقات ہوئی ، یہ ملاقات دورۂ سعودی عرب کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سرپرستی میں عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی دو روزہ اجلاس آج سے ریاض میں شروع ہوچکا ہے ، جس میں ایک ہزار سے زائد سربراہان اور پالیسی ساز اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے