اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.89
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241500 دس گرام : 207100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221373 دس گرام : 189840
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ کا بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 29 اپریل تک صوبے میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پر پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے نکاسی آب کے لئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کو متحرک رہنے کا حکم دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا ئیں، لاہور اور دیگر شہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو سروسز کے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، نشیبی علاقوں کےعوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے،میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے