اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈکشنری میں’ نہیں ہوسکتا ‘کا لفظ نہیں ہے: عظمیٰ بخاری

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ڈکشنری میں ’نہیں ہوسکتا ‘کا لفظ نہیں ہے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کہ فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

عظمی بخاری نے باور کروایا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، جو صحافیوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں وہ 5،6 مہینے التوا میں رہتی ہیں تو ہم اس پر ایک ڈیڈ لائن بنائیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا بہت تیز ہے، ایک ایک ٹکر سے حکومتوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے دن رات کام کررہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی سیاست جھوٹ، بہتان کے بجائے عوامی خدمت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا کہ  علی امین گنڈاپور جیسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوش حالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد پر چڑھائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے