اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں: وزیراعلیٰ مریم نواز

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کارخانوں ،دفاتر ،تعمیراتی مقامات اور کھیتوں میں ورک پلیس پر سیفٹی کلچر کا شعور ضروری ہے، سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکےحادثات کو روک سکتے ہیں، مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آکوپیشنل سیفٹی ڈے منانےکا مقصد ورکرز کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت، بہبود اور حفاظت کے لیے پرعزم ہوں، کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ہے،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے، حکومت پنجاب ،نجی اداروں کے اشتراک سے آکوپیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکےحادثات کو روک سکتے ہیں، مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے۔

مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا، آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ورکرز کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیں، ملازمین کی حفاظت ہر ادارے کی ذمہ داری بھی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے