اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

فائبر کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سنگارپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل میں کٹ لگنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کو ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے ہیں۔

آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، پی ٹی سی ایل کے ذرائع نے بتایا کہ فائبر آپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔

 فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگی جس کی وجہ سے پاکستان میں پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والا ٹریفک متاثر ہوگا۔

پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز اور سرچ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مشرقی سمت سے پاکستان میں آنے والا ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے