اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کیخلاف انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا جائے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں اضافہ کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے، بیرون ممالک سے میڈیکل ڈگری رکھنے والے طلبہ کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا میڈیکل کالجز نے فیس 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 22 لاکھ روپے کر دی ہے، سپریم کورٹ نے 2018ء میں میڈیکل کالجز کی فیسوں سے متعلق فیصلہ دیا تھا، میڈیکل کالجز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی آڑ میں فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔

درخواست میں کہا گیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے، میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے بعد طلبہ کیلئے تعلیم حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے آرٹیکل 184/3 کے تحت درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے