اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سیف سٹی کا یونیورسٹیز میں سروسز بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹیز میں سروسز کی آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شرکاء کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی ورکنگ، ویمن سیفٹی ایپ اور کرائم سٹاپر سروس بارے بریفنگ دی  گئی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر اریبہ بٹ اور انچارج ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اقصیٰ فیاض نے سروسز بارے بریفنگ دی۔

سیمینار میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں فراہم کردہ سہولیات بارے بریفنگ دی گئی اور"کرائم سٹاپر" نمبر پر جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کے طریقہ کار بارے بتایا گیا،طلباو طالبات کو پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس جرائم کی سرکوبی کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کر رہی ہے، ویمن سیفٹی ایپ میں خواتین کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شہری جرائم کی خفیہ اطلاع دینے کیلئے کرائم سٹاپر نمبر 033-SAFECITY یعنی 03372332489 پر کال کریں،سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق "سیف سٹی کرائم سٹاپر سروس" پر رابطہ کرنے والوں کی شناخت کسی صورت ظاہر نہیں ہوتی، خواتین بروقت امداد اور معلومات کے حصول کیلئے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے