اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم"دی گلاس ورکر" کا ٹریلر جاری کردیا گیا

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

فلم’دی گلاس ورکر‘ مانو اینی میشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلےتیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور اپنے اسی ہُنر کے ذریعے روزگار کماتے ہیں۔

وِینسنٹ بھی والد سے فن پارے کا ہُنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران، وِینسنٹ کی دوستی اُن کی دکان پر آنے والی الیز نامی لڑکی سے ہوجاتی ہے، وہ الیز کو کانچ کے دلکش فن پارے بھی تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوجاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو رواں سال 26 جولائی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے