اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارعاصم محمود نے بیٹیوں کے جہیز اور شادیوں پر اضافی اخراجات کیخلاف مہم کا آغاز کردیا

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عاصم محمود نے جہیز اور لڑکی والوں کی جانب سے کیے جانے والے اضافی شادی کے اخراجات کے خلاف مہم شروع کردی۔

عاصم محمود نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لڑکی والوں کے ہونے والے اخراجات کے خلاف آواز بلند کی اور اسے غیر ضروری قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ لڑکی والوں کو 30 لاکھ کا جہیز، 5 لاکھ کا کھانا، دلہا کی گھڑی، انگوٹھی، پھر ولیمے کے بعد ہونے والے مکلاوے کا کھانا، ولیمے کے دن کا ناشتہ، بیٹی کے ساتھ سسرالیوں کے کپڑے بھیجنا پڑتے ہیں۔

اداکار نے لکھا کہ جب دلہا والے بارات واپس لے کر جارہے ہوتے ہیں تو انہیں باراتیوں کو واپسی پر کھانا بھی بھیجا جاتا ہے۔عاصم محمود نے ان تمام اخراجات کا تذکرہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ’بیٹی ہے یا پھر کوئی سزا؟

اداکار نے صارفین کو بھی جہیز کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے کہا اور ایک اسٹوری میں لکھا کہ 'اگر آپ میرے ساتھ ہیں تو میری اسٹوریز کو ری پوسٹ کریں'۔عاصم محمود نے کہا کہ اس مہم کے لیے ہیش ٹیگ 'say no to dowry' استعمال کریں اور اسے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے