اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.84 قیمت فروخت : 38.91
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.05 قیمت فروخت : 278.35
  • یورو قیمت خرید: 299.58 قیمت فروخت : 300.12
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.70 قیمت فروخت : 349.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.11 قیمت فروخت : 203.48
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.47 قیمت فروخت : 905.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2852 دس گرام : 2448
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار نعیم ہاشمی کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نعیم ہاشمی کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے ہیں، فلمی صنعت کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، پاکستان میں پہلا سٹیج ڈرامہ کرنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔

نعیم ہاشمی نے اداکاری کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کیا، لاہور میں سٹیج ڈراموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے، ان کی سب سے پہلی فلم ’’دیوانے دو‘‘ تھی، نعیم ہاشمی نے 50 کی دہائی میں ولن جبکہ 60 اور 70 کی دہائی میں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا، مکالمے کی جاندار ڈیلیوری ان کی پہچان تھی۔

نعیم ہاشمی کی ہر دلعزیز فلموں میں ’’چھوٹی بیگم‘‘، ’’سرفروش‘‘، ’’دروازہ‘‘، ’’ایاز‘‘، ’’بنارسی ٹھگ‘‘ اور ’’بابل‘‘ کے نام شامل ہیں، نعیم ہاشمی نے الزام، نگار، جادوگر، شوہر، خاتون سمیت کئی فلموں کی کہانیاں اور گیت بھی لکھے، فلم نور اسلام اور عظمت اسلام کیلئے ان کی لکھی گئی نعتیں امر ہوچکی ہیں۔

نعیم ہاشمی نے 1948ء میں پاک بھارت جنگ کے دوران کشمیر کے محاذ پر جا کر مسئلہ کشمیر پر پہلی ڈاکیو منٹری فلم ’’انقلاب کشمیر‘‘بھی بنائی، پاکستانی فلم انڈسٹری کے بانیوں میں شامل کہنہ مشق یہ فنکار27اپریل 1976ء کو اس دار فانی سے کوچ کر گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے