اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نازش جہانگیر نے بابر سے متعلق اپنا وائرل سکرین شاٹ جعلی قرار دیدیا

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے سکرین شاٹ کو ’جعلی‘ قرار دے دیا۔

نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ میں نے ٹرولنگ کرنے پر کوئی ایسا بیان یا ردعمل نہیں دیا کیونکہ میری ایسی پرورش نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا تھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے لکھا تھا کہ "میں معذرت ہی کروں گی"۔

نازش جہانگیر کی انسٹا گرام سٹوری کا یہ سکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل تھا جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے تھے۔

اسی دوان ان کا ایک اور سکرین شاٹ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ"اگر کسی کو ان کی بات بری لگی ہے تو وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں"۔

اس سکرین شاٹ پر نازش جہانگیر نے کہا کہ ان کے نام سے یہ جعلی سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کر کے لوگ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ بابر اعظم کو بھی بدنام کر رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے