اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کا مکمل گلابی چاند 24 اپریل کو نمودار ہو گا

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) رواں سال کا مکمل گلابی چاند (پنک مون) 24 اپریل کو نمودار ہو گا۔

رواں سال 2024 کا مکمل اور گلابی چاند بدھ کی صبح دُنیا کے مختلف حصوں میں نظر آئے گا، پنک مون پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 4 بج کر 49 منٹ پرہو گا، اس دوران افق پر سیارے مریخ اور زحل بھی دکھائی دیں گے۔

پنک مون کے وقت زمین کا چاند سے فاصلہ انتہائی کم رہ جاتا ہے، اس دوران چاند ایک سفید بلب کی مانند روشن ہوتا ہے جسے بغیر کسی آلے کے دیکھا جا سکتا ہے، گلابی چاند پاکستان سمیت دنیا بھر کی بہت سی ثقافتوں میں مختلف اہمیت رکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے