اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایرانی صدر کی آمد: لاہور رنگ روڈ آج عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا

23 Apr 2024
23 Apr 2024

(لاہور نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور میں نقل و حمل اور مصروفیات کے سبب رنگ روڈ کو سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔

مہمان صدر کی محفوظ آمد و رفت کے لئے لاہور کے رنگ روڈ کو نواز شریف انٹرچینج   سے نیازی چوک تک  دونوں اطراف سے بند رکھا جائے گا جبکہ  لاہور سیالکوٹ موٹروے آنے جانے  والی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو انٹرچینج کی جانب موڑا جائے گا۔

رنگ روڈ پولیس  نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  مہمان صدر کے حفاظتی انتظامات میں تعاون کریں اور اپنی آمد و رفت کے لئے متبادل راستے اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے