اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

آج صبح  سے شہر کے افق پر چھائے بادل برس پڑے، لکشمی چوک،شملہ پہاڑی، ریلوے سٹیشن،  گڑھی شاہو میں بارش سے موسم  میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔

ڈیوس روڈ ، مال روڈ اور  کینال روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں  بارش سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ڈی جی خان، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، اس کے علاوہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے