اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ضمنی انتخابات:اپوزیشن لیڈر کی پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی مذمت

19 Apr 2024
19 Apr 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ پر ردعمل آگیا۔

ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری روز دفعہ 144 کے نفاذ کے معاملے پر  ردعمل دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے  کہا ہے کہ پنجاب کے انتخابی اضلاع میں دفعہ144کا نفاذ قابل مذمت ہے،  دفعہ 144 پنجاب میں سول آمریت کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ پنجاب آئینی،قانونی اورسیاسی حقوق کو سلب کرنے میں ملوث ہیں، الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے،کیسا الیکشن ہے کہ انتخابی اضلاع میں دفعہ 144نافذ ہے، پنجاب میں فارم 47 کی حکومت آئین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے پنجاب کو سول آمریت کی جیل بنا دیا گیا ہے،  ہمارے امیدواروں کے گھروں پر گزشتہ رات خوفناک آپریشن کیا گیا، متعدد موجودہ اورسابق ارکان اسمبلی کو پولیس نے حراست میں لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے دفاتر میں پولیس نے گھس کر توڑ پھو ڑ کی، مریم نواز پنجاب پولیس کو مخالفین کو سیاسی طورپر کچلنے کے لئے استعمال کررہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے