اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر پر اثر نہیں پڑے گا: وزیر خزانہ

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی روپے کی قدر پر اثر نہیں پڑے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام کے درمیان راؤنڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں،آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ترسیلات اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزید گرنے کا امکان نہیں ہے، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے 8 فیصد سے زیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے سٹاف لیول معاہدہ جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے