اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 239400 دس گرام : 205300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219448 دس گرام : 188190
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2752 دس گرام : 2362
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورزپررمضان پیکیج ختم جبکہ وزیراعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی،آٹا،گھی،دالوں اورچاول پربی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملے گی۔

وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت ماہانہ تقریبا3 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، یوٹیلیٹی سٹورزپر بی آئی ایس پی صارفین کے لیےچینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کی گئی ہے، بی آئی ایس پی صارفین کو دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی ملے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پروزیر اعظم پیکیج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے، آئندہ مالی سال کیلئے وزیر اعظم پیکیج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے