اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.76 قیمت فروخت : 905.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2845 دس گرام : 2442
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مذاکرات کامیاب، پولٹری ٹریڈرزایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم

18 Apr 2024
18 Apr 2024

(لاہور نیوز) حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے برائلر کی قیمتوں کا فارمولا بحال کر دیا جس کے مطابق حکومتی عمل دخل ختم ہو گیا، متعلقہ ایسوسی ایشنز  ہی اب  برائلر کی قیمتیں طے  کریں گی، نئے فیصلے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ہڑتال ختم ہونے کے باوجود مارکیٹ میں برائلر گوشت کی سپلائی تاحال مکمل بحال نہیں  ہوئی، سپلائی میں کمی کے باعث آج بھی بعض جگہوں پر برائلر گوشت مقررہ ریٹ سے زیادہ پر  فروخت ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج برائلر گوشت کا ریٹ 2 روپے اضافے سے 699 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ عام دکانوں پر برائلر گوشت 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں من مانے نرخ پر برائلر گوشت کی فروخت پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، شہری مہنگے گوشت کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، برائلر مافیا من مانے نرخوں پر گوشت کی فروخت چاہتا تھا، برائلر کے نرخوں میں حکومتی عمل دخل ختم ہونے کے بعد مافیاز کو کھلی چھٹی مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ پولٹری ٹریڈرز نے قیمت کے تعین کے طریقہ کار پر ہڑتال کی تھی، ہڑتال کے باعث شہر میں دو روز برائلر گوشت کی دکانیں بند رہیں، آج ہڑتال ختم ہونے کے بعد  گوشت کی سب سے بڑی ٹولنٹن مارکیٹ میں سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے