اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الاضحیٰ کب ہوگی، ماہرینِ فلکیات نے بتادیا

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(ویب ڈیسک) مصر کے فلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا قوی امکان ہوگا۔

رمضان المبارک کا مقدس مہنیہ عیدالفطر جیسا خوبصورت تحفہ دیکر جا چکا ہے اور اب دنیا بھر کے مسلمان اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

ذی الحجہ میں فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد مکہ معظمہ پہنچتی ہے اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید مذہبی و ملی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔

مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے