اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.85 قیمت فروخت : 278.40
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243800 دس گرام : 209000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223482 دس گرام : 191582
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2835 دس گرام : 2433
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم اے کا کل سے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ

17 Apr 2024
17 Apr 2024

(لاہور نیوز) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کل سے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل بروز جمعرات  سے صوبہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔

ڈی جی خان، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے نے بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے امکان کا بھی اظہار کیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں اس لیے  بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے، لینڈ سلائیڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے، ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے