اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وکلاء کیخلاف مقدمات: لاہور بار ایسوسی ایشن کی آج ہڑتال کی کال

08 Apr 2024
08 Apr 2024

(لاہور نیوز) وکلاء پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے اور کارروائیوں کیخلاف لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کی کال دے دی۔

صدر لاہور بار  ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بطور احتجاج وکلاء آج ہڑتال کریں اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں، وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں معمول بنتی جا رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا 7 اے ٹی اے کا قانون صرف وکلاء کے لیے ہی رہ گیا ہے؟ اگر وکلاء کے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے