اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

این اے 128 کا معاملہ : سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

05 Apr 2024
05 Apr 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ کی عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 سے کامیاب امیدوار عون چوہدری کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا ، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ٹربیونل سے کیوں رجوع نہیں کیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا بنتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے