اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات: بانی پی ٹی آئی کی3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت  میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی جبکہ  بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے  ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔

سابق وزیراعظم کی وکلاء ٹیم نے کہا کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے جس پر عدالت نے  بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے