اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی پر فرد جرم کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی

04 Apr 2024
04 Apr 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل نہ کی جا سکی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین نے چودھری پرویز الہٰی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی، آج دوران سماعت اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب واش روم میں گر گئے تھے  جس کی وجہ سے انکی پسلیاں فریکچر ہو گئی ہیں۔

عدالت میں اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی سفر نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آج طلب کر رکھا تھا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے