اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی نئے ٹیلنٹ کے حصول کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت، پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزید مؤثر بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے نئے ٹیلنٹ کے حصول کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ سول سروس کی استعداد بڑھانے کیلئے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے