اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: پاکستان ویمنز کرکٹرز کا کیمپ کراچی میں شروع

03 Apr 2024
03 Apr 2024

(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا کیمپ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگیا، کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

کھلاڑی 8 اپریل تک کراچی میں کیمپ میں شرکت کے بعد عید منانے کے لیے اگلے دن واپس روانہ ہوں گی۔

13 اپریل کو سکواڈ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کی تیاری کے لیے جمع ہوگا۔

دو طرفہ سیریز میں 3 ون ڈے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ 5 ٹی ٹوئنٹی بھی شامل ہیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہماری سیریزاچھی رہی اور اس سیریز کے بعد ہمارا ہدف کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کے بعد ہمیں کھلاڑیوں پر کام کرنے کا وقت ملا، ہم نے سپورٹ سٹاف میں دو نئے کوچز کو شامل کیا ہے جس سے آنے والی سیریز میں ہماری ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے