اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیویز کیخلاف سیزیز: شاہینوں کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ممکنہ قومی کرکٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے  قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے تاہم قومی سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

قومی سکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں میں  کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر اور  شاہین آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں  فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ نہیں ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے