اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کیلئےغیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ

02 Apr 2024
02 Apr 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے نیدرلینڈز کے رولنٹ اولٹمنز مضبوط امیدوار ہیں جن کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں ملکی کوچ شامل ہوں گے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ جدید دور کی ہاکی کے ساتھ چلنے کے لیے غیرملکی کوچ کی ضرورت ہے، ہاکی بدل چکی ہے، غیرملکی کوچز ہی ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لا سکتے ہیں۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ 2 سالوں میں پاکستان ٹیم کو دنیا کی 6 بہترین ٹیموں میں دیکھنا چاہتا ہوں، پاکستان کی ٹیم تمام ایونٹس میں شرکت کیا کرے گی، ہم طویل کیمپ لگائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کرکے ہاکی کے مسائل پر بات کروں گا، پی ایچ ایف پہلے سے ہی 8 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے