اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

امتحانات میں نقل کیخلاف ایکشن پر دھمکیاں ملیں: وزیر تعلیم کا انکشاف

31 Mar 2024
31 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ میٹرک امتحانات میں نقل کے خلاف ایکشن لینے پر انہیں پیپر مافیاز کی جانب سے دھمکیاں اور آفرز دی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا ہے کہ میں پنجاب کو سندھ اور کراچی نہیں بننے دوں گا، ابھی تک 30 افراد گرفتار کروا چکا ہوں، جلد بڑے بڑے لوگ بےنقاب ہوں گے،  گرفتار افراد کے ذریعے مافیا کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کل ہونے والےریاضی کے پرچےکی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، پرائیویٹ سکول مافیا نے بھی بچوں کو نمبرز دلوانے کیلئے سنٹرز خریدے ہیں، امتحانی سنٹرز 80 ہزار روپے میں بیچے گئے ہیں، پورے پورے سنٹرز کا سودا ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ کسی دھمکی کو خاطر میں نہیں لاؤں گا، طلبہ کے محفوظ مستقبل کیلئے اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹاؤں گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پیپر مافیا کا آخری فرد تک پیچھا کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے