اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بار کونسل نے تصدق حسین جیلانی کی بطور کمیشن سربراہ نامزدگی خوش آئند قرار دیدی

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد کے چھ ججز کے خط لکھنے کے معاملہ پر پنجاب بار کونسل نے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی بطور سربراہ تحقیقاتی کمیشن نامزدگی کو خوش آئند قرار دے دیا۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل نے کہا کہ تصدق حسین جیلانی ایک غیر متنازعہ اور دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں، امید ہے تصدق حسین جیلانی معاملے کی انکوائری غیر جانبداری سے مکمل کریں گے۔

کامران بشیر مغل نے مزید کہا کہ تصدق حسین جیلانی کی جانب سے دی جانے والی تجویز سے عدلیہ کی آزادی اور وقار میں اضافہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے