اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ن لیگ کا سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق کابینہ میں توسیع پر ن لیگ کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے، پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف نے کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کابینہ میں قانونی و پارلیمانی امور کا چارج رانا ثناء اللہ خان کو دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں 5 سے 8 وزراء اور معاونین بھی شامل کئے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب کابینہ میں توسیع سینیٹ انتخابات کے فوری بعد کر دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے