اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں: عظمیٰ بخاری

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات جاری ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ کی ایک ماہ کی کارکردگی کا رپورٹ کارڈ لے کر آئی ہوں، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، 64 لاکھ خاندانوں کو گھروں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں پنجاب کا پاورٹی سروے کرنے کا اعلان کیا ہے، تمام مستحقین کا ڈیٹا پنجاب حکومت اکٹھا کرے گی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے 90 روز کا پروگرام شروع کیا گیا تھا، ہم ٹائم لائن کے ساتھ چل رہے ہیں، کوڑا اٹھانے کے حوالے سے جدید نظام لایا جا رہا ہے، پہلی بار وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت میں ری سائیکل پلانٹ لگایا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کھیلتا پنجاب بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کا پروگرام ہے، ایک کھلاڑی وزیراعظم بنا، پنجاب اور کے پی میں کوئی نیا میدان نہیں بنایا، جو میدان بنے تھے ان کی بھی تباہی کر دی، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈے، کٹے اور مرغیوں والی حکومت چلی گئی، ہماری حکومت آئی ٹی سٹی اور ہسپتال بنائے گی، فری وائی فائی پروگرام شہباز شریف نے شروع کیا تھا، ایک حکومت آئی اور اس نے بند کر دیا، سیف سٹی بھی شہباز شریف نے شروع کیا تھا اس کی بھی تباہی اور بربادی کر دی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیف سٹی کے کیمرے گزشتہ 3 سال بند رہے، اٹھارہ اضلاع میں جون تک سیف سٹی پراجیکٹ بننے جا رہا ہے، اربوں روپے سے سڑکوں کی تعمیر ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان میں پنجاب کے اندر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، وہ بھی لوگ تھے جو کہتے تھے ٹماٹر اور پیاز کی قیمت کم کرنے نہیں آئے، گرین پنجاب پروگرام شروع کیا گیا، پنجاب میں ایک دن میں 18 لاکھ پودے لگے ہیں، یہ کوئی بزدار دور والے پودے نہیں ہیں، تمام پودوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ رائیڈرز کیلئے سیفٹی ایپ کا اجرا کیا گیا ہے، طلبا اور طالبات کو ماہ مئی میں بلاسود موٹرسائیکلیں دی جائیں گی، اوورسیز کی جائیداد منتقلی آن لائن ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو پورے پندرہ فیصد کوٹہ ملے گا، 30 ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دی گئی ہے، پی ٹی آئی والے تھوڑا پڑھ لیا کریں، نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دی گئی، پی ٹی آئی والوں کو فکر پڑھ گئی کہ کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہ آ جائے، نواز شریف نے جتنا کام کیا ہر کونے پر ان کی تصویر ہونی چاہئے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 50 ہزار صارفین کو سولر پینل دینے جا رہے ہیں، 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دیئے جائیں گے، 30 کے قریب پروگرامز پر عملدرآمد ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ صاحبہ نے 30 پروگرام 30 دنوں میں شروع کئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے