اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت آج

30 Mar 2024
30 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آج بروز ہفتہ 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں، تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی کیخلاف شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے