اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے کریک ڈاؤن، 220 ملزمان گرفتار

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 486 ریڈز کی گئیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث ملزمان کے خلاف 217 مقدمات درج ، 220 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 175 کلو گرام چرس، 2 کلو 865 گرام آئس، 326 گرام ہیروئن اور 2423 لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے 32 روز کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر 8581 ریڈز کی گئیں، منشیات فروشوں کے خلاف 4346 مقدمات درج اور 4740 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 3385 کلو گرام چرس، 18 کلو آئس ، 61 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، 170 کلو گرام افیون اور 49374 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کی سپلائی چین میں ملوث سمگلرز اور ڈیلرز سمیت تمام ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، آئس ، شیشہ اور دیگر فلیورڈ ڈرگ بیچنے والوں کے خلاف ترجیحی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، آر پی اوز اور ڈی پی اوز منشیات کے بڑے ڈیلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے