اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یوم شہادتِ حضرت علیؓ کے ماتمی جلوسوں کی سکیورٹی کی تیاریاں مکمل

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پیر کے روز 21 رمضان کو سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت کے روز عزاداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے  یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ کا  جائزہ لیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کربلا گامے شاہ سے مبارک حویلی تک روٹ  کے راستہ کا پیدل چل کر جائزہ لیا۔  ڈپٹی کمشنر لاہور  رافعہ حیدر  نے جلوس کے شرکا کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ 

ڈی سی او لاہور،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سکیورٹی و دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی ڈی آئی جی آپریشنز کے ہمراہ تھے۔ عزاداری کے جلوس کے منتظمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 ایس پی سٹی نے افسران کو جلوس کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا یومِ علیؓ پر جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

 لاہور پولیس کے 5ہزارسے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ سیف سٹی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرآفس کے کنڑول روم سے جلوس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے