اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی و دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی و دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو 4 اپریل کو فرد جرم کے لیے طلب کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سینٹرل جیل راولپنڈی نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائیں،  17 مارچ کو رہنما تحریک انصاف واش روم میں گر گئے، گرنے سے پرویز الہٰی کی پسلی فریکچر ہوئی۔

عدالتی حکم میں مزید لکھا گیا کہ میڈیکل افسر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو  دو ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے، ملزم کو عدالت پیش نہ کیاگیا جس کے باعث فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے