اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی

29 Mar 2024
29 Mar 2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ اور مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے مقدمات پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت کل (30 مارچ) تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین نے جیل سے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی کیخلاف شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے