اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید قریب آتے ہی درزیوں کے ریٹ آسمان پر چڑھ گئے

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(سامیا سعید) رنگا رنگ کپڑے خریدنے کے بعد خواتین نے اپنا رُخ درزیوں کی دکانوں کی طرف کر لیا لیکن درزیوں کے نخرے بھی عروج پر ہیں۔

درزیوں نے دکان کے باہر بکنگ بند کے بورڈ آویزاں کر دیئے ہیں، جہاں سینئر درزی ناپ لینے میں مصروف ہیں وہیں جونیئر درزی بٹن لگاتے دکھائی دیتے ہیں، رمضان المبارک کے آغاز سے چاند رات تک درزیوں کا کام عروج پر ہوتا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ عید کے لئے کپڑے تو  لے لئے ہیں، اب کوشش یہی ہے کہ عید سے پہلے تیار بھی ہو جائیں، وقت کم ہونے کے باعث درزی عید کے کپڑے نہیں پکڑ رہے۔

درزیوں کا بھی کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں کام بہت زیادہ ہوتا ہے، گزشتہ سال کی نسبت اس برس سلائی کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے