اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دہشتگردی واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینگے، وزیر اعظم کی چینی سفیر کو یقین دہانی

26 Mar 2024
26 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے بشام حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دیں گے۔

شہباز شریف نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعے کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا، انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے، دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارتخانے آمد اور واقعے کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے