اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 299.03 قیمت فروخت : 299.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.04 قیمت فروخت : 347.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.71 قیمت فروخت : 183.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.30 قیمت فروخت : 202.67
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241700 دس گرام : 207200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221557 دس گرام : 189932
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2860 دس گرام : 2455
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین واپڈ کا داسو منصوبے کا دورہ ، چینی انجینئرز سے اظہاریکجہتی

27 Mar 2024
27 Mar 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے داسو پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کے  دورے کا مقصد داسو پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز سے اظہار یکجہتی تھا، چینی سفیر بھی اس موقع پر چیئرمین واپڈا کے ہمراہ تھے۔

چینی سفیر اور چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت گزارا، چیئرمین واپڈا کوچینی تعمیراتی کمپنی کے کنسٹرکشن کیمپ کا دورہ بھی کرایا گیا۔

 چیئرمین واپڈا نےچینی انجینئرز کو پیش آئے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور  سائٹ پر موجود چینی انجینئرز سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سجاد غنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، امید ہے واقعہ کے ذمہ داران کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقین کی مشاورت سے داسو سمیت واپڈا منصوبوں پر سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں چین کی تعمیراتی کمپنیوں  کے کردار کو سراہتے ہیں۔

چیئرمین واپڈا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں باہمی تعاون میں دراڑ ڈالنے میں ناکام رہیں گی، ہم دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے