27 Mar 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلے Chris Tetley نے کی، جس میں دیگر ارکان سارہ ایگرڈ اور عون زیدی بھی شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی سی سی کے وفد نے کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے ، اس کے مطابق انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔