اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ 25 رکنی سکواڈ کے انتخاب کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی  پی ایس ایل 9 میں پرفارمنس دینے والے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت پر غور کرے گی، ممکنہ 25 رکنی سکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع ہے ، ممکنہ سکواڈ میں نئے لڑکوں کی شمولیت پر بھی غورکیا جارہاہے ۔

چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی پرانی سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ مشاورت کریں گے ۔ مہران ممتاز ، حیدر علی ، عرفان نیازی، سلمان علی آغا کی شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اپریل میں راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے