اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9 کی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ، ایونٹ کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم میں ملتان سلطانز کے پانچ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے تین کھلاڑی شامل ہیں جبکہ پشاور زلمی کے دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہے۔

ٹیم میں شاداب خان، صائم ایوب، بابراعظم، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، عرفان خان نیازی، کرس جارڈن، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے