اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

رمضان نگہبان ریلیف پیکیج: 28 لاکھ 32 ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری ہے، رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 28 لاکھ 32 ہزار گھرانوں کو ترسیل مکمل ہو گئی جس کی ڈیجیٹل تصدیق بھی کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو ترسیل کا عمل تیز کیا جائے، رمضان نگہبان پیکیج کی ترسیل میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم بھی تیز کر دی گئی، صوبہ بھر میں 1271 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 15 روز میں 7 لاکھ 73 ہزار مقامات پر چیکنگ کی گئی، 23 ہزار گرانفروش پکڑے گئے، گرانفروشوں کو 6 کروڑ 22 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، 1682 ایف آئی آرز درج کر کے 4858 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ غریب عوام کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، قیمتوں میں کمی کا رجحان تسلی بخش ہے، ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے