اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی مقدمات: اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت 9 مئی کے پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی، اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ اسد عمر کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے