اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کی کارروائیاں، قاتل سمیت متعدد خطرناک ملزم گرفتار

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے مریدکے اور حویلی لکھا میں کارروائیاں کرتے ہوئے قاتل سمیت متعدد خطرناک ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا پولیس نے بصیرپور میں چھاپہ مار کر تین بچوں کی ماں کا قاتل حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت معین صابر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم نے ایک ہفتہ قبل تین بچوں کی ماں کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

دوسری جانب مریدکے سٹی پولیس نے کار چور گینگ کے متعدد کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کاریں اور موٹر سائیکل برآمد کر لیے، پولیس نے تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے