اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی۔

سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور کے جج تنویر احمد شیخ نے مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

تحریری حکم میں عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے لاہور نے مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق جائیداد، گاڑیوں کا شوروم اور کمپنی میں شیئرز کو منجمد کیا گیا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو پرویز الہٰی کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے