اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

تمام توجہ پشاور زلمی پر مرکوز ہے، پاکستان کی کوچنگ بارے کچھ نہیں سوچا: ڈیرن سیمی

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(لاہورنیوز) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ان کی ساری توجہ پشاور زلمی کی جیت اور اس کی کوچنگ پر مرکوز ہے، پاکستان کی قومی ٹیم کی کوچنگ سمیت کسی اور چیز پر توجہ نہیں ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت صرف اور صرف پشاور زلمی کے ٹائٹل جیتنے پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں، پشاور زلمی نے 4 مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلا اور ایک مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کا سہرا کھلاڑیوں کے سر جاتا ہے، پشاور زلمی نویں مرتبہ پلے آف میں پہنچی ہے، مستقل مزاجی کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے، ہم نے پہلے سال سے ہی نوجوانوں پر بھروسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی وجہ سے ٹیم میں تجربہ آیا ہے، بابر اعظم ایک سپر سٹار ہیں، وہ ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، پشاور زلمی کے لیے میرا پیار الگ ہے، کوچنگ میں پوری جان لگاتا ہوں، میں یہاں پشاور کی نمائندگی کر رہا ہوں، پاکستان کی کوچنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے