اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دلچسپ مقابلے کے بعد قلندرز کو ہرا کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 167 رنز کا ہدف آخری گیند پر چھکا مارکر حاصل کیا، کوئٹہ کی جیت کے ساتھ کراچی کنگز پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، خواجہ نافع نے 26اور جیسن رائے نے 18 رنز بنائے۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 55 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 25، مرزا بیگ 12، شائے ہوپ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، محمد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے